اقوام متحدہ( پاکستان نیوز ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ کورونا لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کرنے کا سبب بن رہا ہے ،عالمی یوم خوراک اور اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال کا نوبل امن انعام ورلڈ فوڈ پروگرام کی ہمہ وقت کاوشوں کی بدولت ملا ، وبائی امراض کی وجہ سے پیدا عالمی معاشی سست روی غذائی تحفظ کے چاروں ستونوں دستیابی ، رسائی ، استعمال اور استحکام کو متاثر کررہی ہے ،لاک ڈاﺅن کے باعث آمدنی میں کمی نے کھانے کی سپلائی کو متاثر کیا اور خوراک تک رسائی خطرے میں ڈال دی ،سب سے زیادہ متاثر غریب اور کمزور طبقہ ہوا۔