پاکستان کی معاشی صورتحال تشویشناک قرار

0
76

اسلام آباد(پاکستان نیوز) معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال تشویشناک قرار دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موڈیز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتِ حال تشویشناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آمدنی بڑھانے کے اقدامات آئی ایم ایف کی اگلی قسط جاری کرنیکی پیشگی شرط ہوسکتی ہے۔ سماجی اور سیاسی خدشات حکومت کے ریفارمز پروگرام پر عمل درآمد کو مشکل بنائیں گے، حکومت پاکستان کے لیے لیکوڈٹی اور بیرونی خدشات کا زور بڑھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند برسوں کی فنانسنگ ضروریات کو حاصل کرنا دشوار رہے گا ۔ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اب گھنٹوں اور دنوں کا وقت رہ گیا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فوری طور پر آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہو گا، ہمارے پاس اب کوئی دوسری گنجائش نہیں ہے۔ حفیظ پاشا کا کہنا تھا اگر ہم نے مزید التوا کیا تو ہمارے ذخائر مزید کم ہو جائیں گے اور ہم دیوالیہ ہونے کی سطح پر پہنچ جائیں گے۔ دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت 170 ارب کے نئے ٹیکس لگانا ہوں گے،نئے ٹیکس لگانے کیلئے منی بجٹ لانا ہو گا۔ ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 40 سے 50 کی جائے گی،کوشش ہو گی کہ غریب طبقے پر براہ راست بوجھ نہ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات ہو گئے ہیں،مذاکرات میں ہر معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے،آئی ایم ایف کا ڈرافٹ مل گیا ہے جس کا جائزہ لیں گے۔ جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے،پیر کو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن نے رات کو واشنگٹن واپس جانا تھا،عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پر شہباز حکومت عمل کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here