ٹیکساس (پاکستان نیوز)میکسیکو کی سرحد سے انسانی سمگلنگ میں ملوث بنگلہ دیشی شہری کو قصور وار ثابت ہونے پر عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی ، یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ، ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشن کی جانب سے تحقیقات کے دوران بنگلہ دیشی شہری کو حراست میں لیا گیا تھا۔ فیڈرل کورٹ کی جانب سے 41 سالہ محمد حسین کو 46 ماہ تک قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ اس پر پانچ مارچ کو فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔ سپیشل ایجنٹ انچارج شان فولڈن نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم کی گرفتاری سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری سیکیورٹی ایجنسی کس پروفیشنل انداز سے ذمہ داریاں سنبھال رہی ہے ۔