کراچی(پاکستان نیوز) ڈھائی برس میں پی آئی اے کے 5 فضائی میزبان کینیڈا پہنچ کر غائب ہو چکے ہیں، پی آئی اے نے فضائی عملہ کے غائب ہونے کا عمل روکنے کیلئے سفری دستاویزات بطور ضمانت جمع کرنا شروع کر دی ہے، کینیڈا میں پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کے لا پتہ ہونے کے عمل کی حوصلہ شکنی کیلئے ایئرلائن انتظامیہ نے کینیڈا جانیوالے عملے کی سفری دستاویز بطور ضمانت ادارے میں جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بطور ضمانت سفری دستاویزات ادارے میں جمع کرانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ دو روز قبل پی آئی اے کا فضائی میزبان وقار احمد جدون کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا، پی آئی اے نے وقار جدون کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دو روز قبل پی آئی اے کا فضائی میزبان وقار احمد جدون کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا، پی آئی اے نے وقار جدون کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، وفاقی حکومت کے توسط سے کینیڈین حکومت سے بھی وقار جدون کیخلاف کارروائی کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔