ایف بی آئی نے اپنے سرور سے جعلی ای میلز بھیجے جانے کا اعتراف کر لیا

0
90

واشنگٹن (پاکستان نیوز) سیکیورٹی اور تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے اپنے سرور سے جعلی ای میلز بھیجے جانے کا اعتراف کر لیا ہے ، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے اتوار کے روز تسلیم کیا کہ کسی نے اس کے سرور سے جعلی ای میلز بھیجی ہیں لیکن اس بات سے انکار کیا کہ اس کے نیٹ ورک پر کوئی سمجھوتہ کیا گیا۔ایف بی آئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کسی تیسرے فریق نے سرور تک رسائی حاصل نہیں کی اور نہ ہی ایسا ممکن ہے بلکہ سسٹم کو خود طریقہ سے نوٹیفکیشن بھیجنے کی سروس پر لگایا گیا تھا جس کے دوران پش نوٹیفکیشن کے ساتھ ای میلز بھی جنریٹ ہو گئی تھیں ، اس میں کسی قسم کی ہیکنگ یا تیسرے فریق کے شامل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here