نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے ، ایک زخمی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے ، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل تھے ، ٹریفک حادثہ ہفتے کی رات سوا گیارہ بجے پیش آیا ، جاں بحق ہونے والوں میں اوبر ڈرائیور 32 سالہ فرحان زاہد ، 20 سالہ مائیکل او فیرل ، 25 سالہ جیمز پی فیرل اور 25 سالہ ریان جے کیسز شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔اوبر ڈرائیور فرحان زاہد 3 بچوں کا والد تھا جس نے دو سال قبل ایپ کے ذریعے اوبر ڈرائیونگ شروع کی ۔ حادثے کی المناک موت پر علاقے میں فضا سوگوار ہے ، متاثرین ، خاندان شدید کرب میں مبتلا ہیں ۔ ٹریفک حادثے میں جان گنوانے والے اوبر ڈرائیور کی بیوہ بچوں کو والد کی موت خبر سنانے سے قاصر ہوگئی ، المناک واقعہ میں چار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، تفصیلات کے مطابق لانگ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اوبر ڈرائیور32 سالہ فرحان زاہد تین مسافروں کے ساتھ ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے جس کے بعد ان کی بیوہ بچوں کو المناک خبر سنانے کی ہمت کھو چکی ہے ۔ حادثے میں جان بحق دیگر دو افراد میں زاہد اور احمد بھی شامل ہیں جنھوں نے 2014 کے دوران پاکستان میں شادیاں کی تھیں ، زاہد 2016 میں اپنی بیوی کو امریکہ لے کر آیا تھا اور اس کے بعد اوبر ڈرائیور کے طور پر کام شروع کیا جوکہ اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔