حدسے زیادہ فرمانبردارخاوند سے تنگ بیوی طلاق لینے پہنچ گئی

0
173

دبئی(پاکستان نیوز) شارجہ میں شوہر کی جانب سے کبھی بھی جھگڑا نہ کرنے اور انتہائی اطاعت والی زندگی گزارے جانے کی وجہ سے خاتون نے تنگ آکر طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔عرب اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق خاتون نے عدالت میں شوہر سے طلاق دلوائے جانےکا مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے انکے ساتھ کبھی کسی طرح کی سختی نہیں کی اور وہ ان سے حد سے زیادہ پیار کرتے ہیں، ہدایت ملے بغیر ہی گھر کی صفائی کرنا شروع کردیتے ہیں ، کھانا بھی تیار کرلیتے ہیں،شادی کے بعد اب تک شوہر سے کسی بات پر جھگڑے یا بحث کرنے کیلئے ترس گئی ہوں ،شوہر کی محبت اور ہر کام کرنے کی وجہ سے انکی زندگی عذاب بن گئی ہے ۔ شوہر نے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کو اپنی درخواست واپس لینے کا مشورہ دینگے ، عدالت نے خاتون کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کو باہمی رضامندی کے ساتھ کوئی فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here