نابینا خاتون سب سے اونچی چوٹی سر کرنے کے لیے پر عزم

0
314

سنگاپور(پاکستان نیوز) رنگوں بھری دنیا میں اگر کوئی شخص بینائی سے محروم ہوجائے تو اس کیلئے زندگی مشکل بن جاتی ہے لیکن دنیا میں کچھ ایسے افراد بھی موجود ہیں جو تاریکی میں بھی روشنی کے چراغ ڈھونڈ لیتے ہیں اور ان میں کچھ کرنے کی لگن ہوتی ہے ۔سنگاپور سے تعلق رکھنے والی 61 سالہ رینا راجسواری نامی خاتون مکمل طور پر بینائی سے محروم ہیں لیکن انکے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ وہ دنیا کی سب سے اونچی پہاڑی ‘ماو¿نٹ ایورسٹ سر کرنے کیلئے خود کو تیار کر رہی ہیں۔رینا ماضی میں بطور ٹیچر اپنی خدمات انجام دے رہی تھیں کہ اچانک 28 برس میں وہ آنکھوں کی بینائی کھو بیٹھیں۔رینا بتاتی ہیں کہ ایک شام میں اپنے طلبہ کے امتحانی پرچے چیک کر رہی تھی کہ اچانک میری آنکھوں کے آگے تاریکی چھا گئی۔رینا کہتی ہیں کہ اچانک ایسا اندھیرا چھایا کہ میں اپنے ہاتھ اور انگلیاں بھی دیکھنے کے قابل نہیں رہی تھی۔ڈاکٹر کے مطابق رینا سائلنٹ اکیوٹ گلوکوما بیماری کا شکار ہوگئی تھیں جس کے نتیجہ میں آنکھوں کا پانی ختم ہوجاتا ہے اور آپٹک نرو متاثر ہوجاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here