شاداب کی چار شادیاں ہونگی اہلیہ حسن علی کی پیشگوئی

0
238

لاہور(پاکستان نیوز) قومی کرکٹر حسن علی کی نئی نویلی دلہن سامعہ آرزو نے سپنر شاداب خان کی 4 شادیوں کی پیش گوئی کردی۔حسن علی کی بیوی سامعہ آرزو کا کہنا ہے کہ شاداب بھی بہت جلد دلہا بنیں گے اور ان کی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی۔حسن علی کی شادی کے موقع پر دولہا کے دوست کی شادی سے متعلق ایک رسم ادا کی گئی۔دلہن سامعہ آرزو نے شاداب کو کرسی پر بیٹھا کر ہار توڑا، ہار جلد ٹوٹا اور چار حصوں میں بٹ گیا، رسم کے مطابق ہار جلد ٹوٹے تو شادی جلدی ہوتی ہے ، جتنے حصوں میں تقسیم ہو تو دولہا کے دوست کی شادیاں بھی اتنی ہی ہوتی ہیں۔ادھر شاداب خان کا کہنا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، جب اللہ کی رضا ہو گی ، والدین کی مرضی سے شادی کروں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here