لندن (پاکستان نیوز) ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 جاری کر دیا گیا۔سنگاپور نے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز برقرار رکھا ۔ سنگاپورین شہری 192 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول رسائی حاصل کر سکتے ۔ جاپان، جنوبی کوریا اور امارات 188 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، سویڈن 187 ممالک تک رسائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ چوتھے نمبر پر بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، ناروے اور سپین ہیں، یہ شہری 186 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ آسٹریا، یونان، مالٹا، پرتگال اور سوئٹزرلینڈ 185 ممالک تک رسائی کے ساتھ پانچویں، ہنگری، پولینڈ اور برطانیہ 184 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا، کینیڈا، جمہوریہ چیک، لٹویا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، سلوواکیہ اور سلووینیا 183 ممالک تک رسائی کے ساتھ ساتویں، کروشیا اور ایسٹونیا 182 ممالک کے ساتھ آٹھویں، لیختن شٹائن اور لیتھوانیا 181 ممالک کے ساتھ نویں، آئس لینڈ اور امریکا 180 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔ کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں افغانستان 23 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ 103ویں اور آخری نمبر پر ہے۔ شام 26 ممالک کے ساتھ 102ویں اور عراق 29 ممالک تک رسائی کے ساتھ 101ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان 100ویں نمبر پر ہے، پاکستانی 30 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول سفر کر سکتے ہیں۔












