دہشتگرد عناصر کو اسلحہ اور پیسہ دینے والے بھی سامنے آنے چاہئیں :امام اسد زمان ، ہم آئندہ کسی بھی مسجد کو اس قسم کے حملے سے بچانا چاہتے ہیں :کیئر
نیویارک (پاکستان نیوز) عدالت کی جانب سے امریکہ کی شہریت کے حامل مائیکل ہیری کو2017 کے دوران دارالفاروق مسجد میں حملے کا مجرم قرار دیئے جانے کے بعد مسلم کمیونٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے دہشتگردوں کیخلاف سخت سزائوں کا قانون پا س کیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو دہشتگردی کرنے کی جرات نہ ہو ، مائیکل ہیری نے مسجد میں حملے کے لیے ہتھیار اور دیگر ضروری امداد فراہم کی اور اس کو حملے کا ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے ، امام اسد زمان نے کہا کہ میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ وہ کون سے عناصر ہیں جنھوںنے ہیری کو یہ سب کچھ کرنے کیلئے بھاری رقم اور وسائل فراہم کیے ،میں چاہتا ہوں کہ ان افراد کو بھی 20 سے 30سال کیلئے جیل کی ہوا کھانی چاہئے ۔کونسل آن امریکن اسلام ریلیشن منی سوٹا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیلانی حسین نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ کسی مسجد کو اس طرح دہشتگردی کا نشانہ نہ بنایا جائے ، ہمارا سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ ہے کہ ایسے جرائم پیشہ افراد کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور ان کیخلاف سخت قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔