سعودی خاندان میں بغاوت،فوج طلب اہم قیادت منظر سے غائب

0
227

نیویارک (پاکستان نیوز) سعودی عرب میں فوج کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت ،مختلف مقامات پر شدید فائرنگ کی آوازوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، سوشل میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں بڑی بغاوت نے سر اٹھا لیا ہے ،شہریوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر اپنے خدشات کا اظہار کر رہی ہے کہ ملک میں فوج کے بڑھتے گشت کی وجہ سے ایسا معلوم ہو رہا ہے جیسے مارشل لا لگ گیا ہو، حیران کن بات یہ بھی ہے کہ سعودی عرب میں اس وقت جی ٹوئنی ممالک کا اجلاس بھی جاری ہے اور اس میں سعودی قیادت کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہے ، اطلاعات یہ بھی ہیں کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کافی عرصہ سے غائب ہیں ،ملک سے غیر ملکی صحافیوں کو بھی نکال دیا گیا ہے اور سعودی میڈیا کو مکمل کنٹرول میں کرلیا گیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شاہی خاندان میں اختلافات عروج پر پہنچ گئے ہیں اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کئی شہزادوں کو کورونا کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ، سعودی عرب میں فوجی آپریشن میں پاک فوج سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سربراہی میں فوجی کارروائی انجام دے رہی ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here