ڈاکٹر سعود کا کمال،7مریضوں کےلئے صرف ایک وینٹی لیٹر

0
566

نیویارک (سلیم صدیقی) کورونا وائیرس نے دنیا بھر میں مصنوعی تنفس کے ذریعے آکسیجن پر انسانوں کو زندہ رکھنے والی مشین وینٹی لیٹر کی اہمیت اور ضرورت کو ایک دم بڑھا دیا ہے امریکہ میں مختلف ریاستوں میں اسکے حصول کےلئے ہر قیمت پر دوڑ جاری ہے چین سے یورپ کےلئے ایک بڑی شپمنٹ کو امریکہ نے زبردستی اپنے ملک کےلئے اسکا موڑ دیا جسے فضائی قزاقی کا نام دیا گیا تاہم امریکہ نے اسکی تردید کی ہے۔ پاکستان کے ایک ہونہار سپوت ڈاکٹر سعود انور جنکا تعلق کراچی سے ہے انہوں نے ایک وینٹی لیٹر سے بیک وقت سات مریضوں کو مصنوعی تنفس پر رکھنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے جسکے بعد انہیں پورے ملک سے خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ڈاکٹر سعود انور جنہوں نے پھیپھڑوں کے امراض میں سپیشلائیزیشن کر رکھا ہے اور کنیکٹکٹ ساو¿تھ ونڈسر سے سینٹ کے منتخب رکن بھی ہیں کو انوکھا خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کنیکٹکٹ پولیس فائر ڈپارٹمنٹ اور عوام کی بڑی تعداد نے گاڑیوں کے طویل جلوس میں انکے گھر کے سامنے سلامی دی اور ہارن بجا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ڈاکٹر سعود انور جو ساو¿تھ ونڈسر کے مئیر بھی رہ چکے ہیں نے ہاتھ ہلا کر داد وصول کی ہستالوں میں اب ڈاکٹر سعود انور کے فارمولے کے تحت سات ضرورت مند مریضوں کو ایک وینٹی لیٹر پر رکھا جارہا ہے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here