نیویارک (پاکستان نیوز)منی سوٹا پانچویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی نمائندہ الہان عمر نے ملک میں تین ماہ سے جاری نسلی فسادات ، پرتشدد احتجاج پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں معاشرے میں جاری نسلی امتیاز ، فسادات کو ناسور سے تشبیح دی گئی ہے ، انھوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون جو صومالیہ جیسے ملک سے ہجرت کر کے امریکہ آئی ، ہاﺅس آف نمائندگان کی رکن منتخب ہوگئی ، الہان عمر نے کہا کہ امریکہ غیرملکی افراد کے لیے اپنے خوابوں کو سچ کردکھانے کی زمین ہے لیکن اس دوران ہمیں نسلی تعصب پسندی سمیت بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ اس تعصب پسندی کو ختم کیا جائے۔