نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں صدارتی انتخابات قریب آنے پرمعروف اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ایسو سی ایٹ ایڈیٹر رابرٹ ووڈ ورڈ کی کتاب میں ٹرمپ کے خلاف تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے ہیں ، کتاب میں ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے جان بوجھ کر کورونا کے خطرناک ہونے کے حقائق کو چھپایا اور قوم کو نہیں بتایا ،کتاب میںٹرمپ کی گفتگو کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں انھوں نے الزام کو تسلیم کیا اور بتایا کہ مجھے بریفنگ دی گئی تھی کہ کورونا وائرس بہت خطرناک ہے لیکن اگر میں لوگوں کو سچ بتا دیتا تو یہ اس سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتا تھا کیونکہ لوگ افراتفری اور خوف کا شکار ہو سکتے تھے ، یاد رہے کہ ٹرمپ نے اس وقت انٹرویو کے دوران کہا کہ کورونا ایک عام سا فلو ہے ، شائع کردہ کتاب میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ صدر ٹرمپ نے ووڈ ورڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر اوباما کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ سمارٹ نہیں بلکہ اوور ریٹڈہیں ، انھوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ، اوباما کو “an asshole”بیٹھنے کی گدی قرار دیا تھا ، کتاب کے مصنف نے بتایا کہ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی صورتحال کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے خفیہ ایجنسیوں نے بریف کیا تھا کہ شمالی کوریا کسی بھی قیمت پر اپنے ایٹمی اثاثے ختم کرنے یا ان پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ،سی آئی اے کو بالکل نہیں پتہ تھا کہ شمالی کوریا کو کس طرح ہینڈل کیا جائے ، اس کے بعد میں نے شمالی کوریا کے صدر کو خط لکھابلکہ اس کو آپ خط بھی نہیں کہہ سکتے ، میں نے ایک اخبار کی کٹنگ ان کو بھیجی تھی جس پر ہم دونوں کی تصویر تھی اور اس کے اوپر میں نے مارکل سے ایک تحریر لکھی تھی ،شمالی کورین صدر نے اس کا مثبت جواب دیا اور ساری صورتحال بہتر ہو گئی ،انھوں نے ترک صدر کے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ ان سے میری خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ،وہ میرے اچھے دوست ہیں ۔