پاکستان، بھارت طویل جنگ میں الجھ سکتے ہیں:انٹیلی جنس رپورٹ

0
90

واشنگٹن(پاکستان نیوز)امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں ممکنہ جنگ کے خدشات سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت طویل جنگ میں الجھ سکتے ہیں جو دونوں میں سے کوئی فریق نہیں چاہتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جائزہ ہر4برس بعد پیش کی جانے والی امریکی حکومت کی نیشنل انٹیلی جنس کونسل کی گلوبل ٹرینڈز رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے جو واشنگٹن میں جاری کی گئی۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ کچھ عسکریت پسند تنظیموں کی جانب سے حملے کرنے کی صلاحیت کے باعث، ایسے حملے پر نئی دہلی کی جانب سے اسلام آباد کےخلاف جوابی کارروائی کا عزم اور پاکستان کا اپنے دفاع کا عزم آئندہ5برسوں میں برقرار رہ سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here