شکاگو کے ادبی ا±فق پر سخنور شکاگو کی ادبی سرگرمیاں کامیابی سے جاری
شکاگو(پاکستان نیوز) س±خَنور شکاگو نے کامیاب اور معیاری عالمی مشاعروں سے شکاگو کی ادبی دنیا کو مستقل متحرک کر رکھا ہے۔ سخنور شکاگو نے گیارہ جولائی بروز ہفتہ ایک اور عظیم الشان مشاعرہ منعقد کیا۔ سخنور شکاگو کے روحِ رواں عابد رشید نے ایک بار پھر دنیا بھر سے شعری آسمان کے ستاروں کو شکاگو کے ا±فق پر لا جمع کیا۔ سخنور شکاگو کےساتویں عالمی مشاعرے میں امریکہ، کینیڈا، پاکستان، انڈیا، یورپ اور عرب ممالک سے نمائندہ شعرا نے شرکت کی۔ مشاعرے کی صدارت کینیڈا میں مقیم نامور شاعرہ شاہدہ حسن نے کی۔ مشاعرے کے مہمانِ خصوصی راجیش ریڈی (انڈیا) اور اظہر فراغ (پاکستان) تھے مشاعرے میں شامل شعراء کے نام درج ذیل ہیں۔ طاہر حنفی (پاکستان) سردار سلیم (انڈیا) شمسہ نجم، فرح کامران، باسط جلیلی، عابد رشید (امریکہ) مخدوم امجد شاہ (برطانیہ) راشد شاہ(کینیڈا) اور شیریں پریشم (ابوظہبی) اور سہیل ثاقب (سعودی عرب)۔ مشاعرہ شکاگو کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوا اور تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہا۔ ڈاکٹر افضال الرحمن افسر نے کلام پاک کی تلاوت سے محفل کا آغاز کیا۔ مشاعرے کے آغاز میں سخنور شکاگو تنظیم اور اس مشاورتی بورڈ کے ارکان کا تعارف کروایا گیا۔ ڈاکٹر توفیق انصاری احمد نے صدر اور مہمانِانِ خصوصی کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر منیرالزماں منیر نے نعت رسولِ مقبول پیش کی۔ س مشاعرے کو Facebook پر براہِ راست نشر کیا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں ادبی شائقین نے دیکھا۔ عابد رشید نے نہایت خوش اسلوبی سے مشاعرے کی نظامت کی۔ مشاعرہ بہت منظم اور دلچشپ رہا۔ شعرائ نے نہایت اعلٰی معیار کا کلام پیش کیا اور مشاعرے کی دلچسپی آخری وقت تک برقرار رہی۔ سخنور شکاگو کے مشاعرے شکاگو کی ادبی دنیا میں تازہ ہوا جھونکا ہیں۔ سخنور شکاگو اور خاص طور پر عابد رشید جو ان مشاعروں کے روحِ رواں ہیں اس لئے بھی قابلِ تحسین ہیں کہ وہ پروفیشنل کےمصروفیات کے باوجود اپنی انتھک محنت سے ان مشاعروں کو نہایت بحسنِ اسلوبی کامیابی سے منعقد کر رہے ہیں۔ جو خواتین و حضرات ان مشاعروں کے بارے میں مزید معلومات چاہتے ہیں وہ درج ذیل ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ Sukhanwarchicago@gmail.com۔ سخنور شکاگو کا آٹھواں عالمی مشاعرہ 8 اگست بروزِ ہفتہ شکاگو کے وقت کے مطابق دن کے کو بارہ بجے منعقد ہوگا جس میں پا کستان کے نامور شاعر پیرزادہ قاسم اور ممتاز ادبی شخصیت ناصر علی سید کے علاوہ تمام دنیا سے نامور شعراءشرکت کریں گے۔ سامعین یہ مشاعرہ Facebook اور YouTube پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔