ٹرمپ کے انتخابی نتائج بدلنے کیلئے حربے، ریکارڈ شدہ فون کال سامنے آگئی

0
113

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ انتخابی نتائج بدلنے کے لیے حربے استعمال کرنے لگے، ریاست جارجیا کے حکام کو دوبارہ گنتی کے لیے مزید ووٹ تلاش کرنے کے لیے دباو¿ ڈالتے رہے۔ صدر کی ریکارڈ شدہ فون کال سامنے آگئی۔ صدر ٹرمپ نتائج بدلنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار، اخبار نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔ صدر ریاست جارجیا کے حکام کو دوبارہ گنتی اور مزید ووٹ تلاش کرنے کیلئے دباو¿ ڈالتے رہے، صدر کی ایک گھنٹے کی فون کال سامنے آگئی۔ جارجیا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ بریڈ رافنسپر کو کال پر کہتے رہے کہ” میں صرف گیارہ ہزار سات سو اسی ووٹ تلاش کرنا چاہتا ہوں”۔ جس پر بریڈ نے ٹرمپ کو جواب دیا کہ “جارجیا کے نتائج درست تھے”۔ ریکارڈ شدہ کال سامنے آنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔ دوسری جانب اکانگریس بھی 6 جنوری کو رسمی طور پر انتخابی نتائج کی منظوری دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here