پرتشدد شہروں کو جہنم کہنے پر آکلینڈ کے میئر کی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید

0
106

صدر کو چاہئے تھا کہ وہ صورتحال کو قابو میں لاتے الٹا انھوں نے شہر کو جہنم کہہ دیا ، ٹوئیٹر پر پیغام

نیویارک (پاکستان نیوز) آکلینڈ کے میئر لبی شاف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مظاہروں سے بھرپور شہروں کو جہنم کہنے پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، تفصیلات کے مطابق آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے میئر لبی شاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے اپنے ہی شہروں کو جہنم کہنا سمجھ سے بالا تر ہے ، ہمیں صدر ٹرمپ کے بیان پر تالیاں بجا کر ان کو داد دینی چاہئے ، انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کو چاہئے تھا کہ وہ پرتشدد شہروں کی صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دیتے یا پھر لوگوں کو پر امن رکھنے کے لیے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے لیکن انھوں نے الٹا اپنے ہی شہروں کو جہنم کہہ کر لوگوں کو اور زیادہ بھڑکا دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here