نیویارک(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سال 2021-22ء میں خوراک کی عالمی تجارت بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی تنظیم برائے زراعت و خوراک( ایف اے او) نے رپورٹ جاری کی جس میں کہا کہ رواں سال 2021ء کے اختتام تک خوراک کی عالمی تجارت کے بل میں17 کھرب50 ارب ڈالرز سے زائد وسیع ہونے چاہیے۔ انہوں نے اسے گزشتہ سال کے مقابلے میں14فیصد سے زائد اضافہ قرار دیا۔