نئی دہلی(پاکستان نیوز) کورونا سے متاثرہ سال 2020 بھارتی طلبہ کی خودکشیوں کے حوالے سے بدترین سال رہا جس میں ساڑھے 12 ہزار طلبہ و طالبات نے خودکشی کی۔ یہ ملک میں یومیہ 34 طلبہ کا تناسب بنتا ہے اور ہر ریاست میں ایک سے زائد طالب علم نے خودکشی کی۔ بھارتی حکام کے مطابق 2019 کے مقابلے میں 2020 میں طلبہ کی خودکشی کے واقعات میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔ 1995 سے 2020 تک بھارت میں ایک لاکھ 80 ہزار طلبہ خودکشی کرچکے ہیں۔ اس حوالے سے 2020 سب سے بدترین سال رہا۔