4 ماہ میں 5کروڑ ملازمتیں ختم

0
139

 

نیویارک(پاکستان نیوز) امریکہ بھر میں کورونا لاک ڈاﺅن کی وجہ سے 2کروڑ 90لاکھ سے زائد افراد بے روزگاری کا شکار ہوئے ہیں جبکہ رواں برس مارچ سے اب تک مجموعی طور پر 4کروڑ 90لاکھ سے زائد ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں یعنی صرف 4ماہ کے دوران پانچ کروڑ ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں ، امریکہ بھر میں اس وقت 2ارب 60کروڑ سے زائد ایسی آبادی رہائش پذیر ہے جوکہ برسرروزگار کے قابل ہے ، اگر گزشتہ 10برس کی بات کی جائے تو ملک بھر میں 2کروڑ 40لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں اگر 1986سے 2020کے اعدادو شمار کا جائزہ لیا جائے تو 33برس کے دوران مجموعی طور پر 5 کروڑ ملازمتیںپیدا ہوئیںاور ہماری یہ 33سالوںکی محنت صرف 4 ماہ میں ضائع ہوگئی جوکہ قابل افسوس بات ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here