جج زاہد قریشی کی سینیٹ ہیرنگ کیلئے نامزدگی قابل ستائش ہے، پاکستان نیوز

0
78

نیویارک(پاکستان نیوز)”پاکستان نیوز” نے جج زاہد قریشی سینیٹ میں نامزدگی کو قابل ستائش قرار دے دیا ہے ، سینیٹ میں زاہد قریشی سے عراق میں قیام کے حوالے سے ان کی ذمہ داریوں کے متعلق سوالات کا سیشن بھی ہوگا اور تفصیلی بریفنگ لی جائے گی ۔ پاکستان نیوز کے پبلشر مجیب لودھی نے کہا کہ ہم بائیڈن حکومت کی جانب سے جوڈیشری میں مسلم ججز کی تعیناتی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ہم حکومت کے اس اقدام کی بھی حمایت کرتے ہیں جس میں جج زاہد قریشی کو سینیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے ، پاکستان نیوز توقع کرتا ہے کہ جج زاہد قریشی سینیٹ میں اپنی کارکردگی کو بہترین انداز میں پیش کر سکیں اور اہم عہدے کے لیے تعیناتی حاصل کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here