شمع ریسٹورنٹ کے مالک نورحسین کے بیٹے مزمل حسین مرگی کا دورہ پڑنے سے چل بسے

0
386

 

32سالہ مزمل حسین ریسٹورنٹ پر نائٹ شفٹ میں کام کرکے وین پر واپس آئے اور اس دوران وہ مرگی کا دورہ پڑنے سے وین سے نہ اتر سکے

نیویارک (پاکستان نیوز)) برائٹن بیچ ، بروکلین پر واقع شمع ریسٹورنٹ کے مالک نور حسین کے جواں سال بیٹے مزمل حسین کا ہفتے کی صبح انتقال ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ 32سالہ مزمل حسین ریسٹورنٹ پر نائٹ شفٹ میں کام کرکے وین میں گھر آیااور وین سے اترنے کی بجائے وین میں ہی بیٹھا رہا۔ فیملی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وین میں بیٹھے ہی اسے سیزر (مرگی) کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہو گئی۔ اس حالت میں نہ وہ خود کو سنبھال سکا اور نہ ہی کسی کو مدد کے لئے پکار سکا، اسی حالت میں وہ کچھ دیر زندگی و موت کی کشمکش میں رہاا ور انتقال کر گیا۔نور حسین کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔مزمل حسین ، ان کا چھوٹا بیٹا تھا۔بتایا گیا ہے کہ اسے کچھ عرصہ قبل بھی سیزر(مرگی ) کا مرض لاحق ہوا تھا تاہم اہل خانہ کے ساتھ موجود ہونے کی وجہ سے اسے فوری طبی امداد دی گئی اور وہ وہ بہتر ہو گئے۔پاکستانی امریکن بروکلین اور نیویارک کی اہم شخصیات، کمیونٹی ارکان اور نور حسین کے عزیز و اقارب نے مزمل حسین کے جواں سال انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here