نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستان کے 78ویں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ بروکلین میلے میں بارش ہونے کے بعد نیویارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی شرکا سے خطاب کرنے سے قاصر رہے جس کے بعد وہ شرکا میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصاویر بنوائیں، کمیونٹی نے ظہران ممدان کا فقید المثال استقبال کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں ،اس دوران مسلم ووٹرز آرگنائزیشن نے کمیونٹی سے اپیل کی وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے ووٹ رجسٹرکرائیں تاکہ ظہران ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر سکیں ، اس کیلئے کمیونٹی www.muslimvotes.org کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کے ساتھ فون نمبر +1 (929) 327-5878 پر کال بھی کر سکتی ہیں۔











