اعلیٰ تعلیم یافتہ، ہنرمند اور اچھی تنخواہ کے حامل افراد کوایچ ون بی ویزا کیلئے ترجیح دی جائیگی

0
132

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکی حکومت نے ایچ ون بی ویزا اور گرین کارڈ پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، اب اعلیٰ تعلیم یافتہ، ہنرمند اور اچھی تنخواہ کے حامل افراد کو ترجیح دی جائے گی۔نئی تبدیلیوں سے بھارتی ورک فورس کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے ، کانگریس سیکرٹری ہاورڈ نے ٹی وی انٹرویو کے دوران بتایا کہ یہ ناقص نظام ہے ، ہم اسے تبدیل کر رہے ہیں تاکہ امریکی شہریوں کو ملازمتوں میں اولین ترجیح دی جا سکے ، انھوں نے کہا کہ موجودہ گرین کارڈ پالیسی بھی اصلاح طلب ہے کیونکہ ایک امریکی اوسطا سالانہ 75ہزار ڈالر کماتا ہے، جبکہ گرین کارڈ ہولڈر کی آمدنی صرف 66ہزار ڈالر ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت مستقبل میں ایک گولڈ کارڈ متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے جس کے تحت صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد کو امریکہ آنے کا موقع دیا جائے گا۔یہ اقدام بظاہر امریکہ کی ہائی ٹیلنٹ ، ہائی سیلری ، ہائی ویلیو ورک فورس کو فروغ دینے کے لیے تجویز کیا جا رہا ہے ، غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایچ ون بی ویزا کے موجودہ لاٹری سسٹم کو ختم کر کے، ویزا کی تقسیم کو تنخواہ کی بنیاد پر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ وہ امیدوار جن کی تنخواہ زیادہ ہوگی انہیں ویزا حاصل کرنے میں زیادہ ترجیح دی جائے گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here