ملین میگا مارچ کے دوران ٹرمپ کے حامیوں ، مخالفین میں جھڑپیں

0
100

نیویارک (پاکستا ن نیوز) ٹرمپ حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان انتخابات کے بعد بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ، ٹرمپ کے حامیون کی بڑی تعداد نے واشنگٹن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے ریلی نکالی ، ہزاروں شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھام رکھے تھے اور اس موقع پر تھوڑی دیر کے لیے صدر ٹرمپ بھی وہاں جلوہ گر ہوئے لیکن اس کے بعد وہاں موجود ٹرمپ مخالفین نے حامیوں پر جملے کسنے شروع کر دیئے جس کے بعد ٹرمپ کے حامی اور مخالفین کی بڑی تعداد گتھم گتھا ہوگئی اور ایک دوسرے پر مکوں کی بارش شروع کردی ، جھڑپوں کے دوران متعدد مظاہرین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔واضح رہے کہ نیشنل پارک سروس کی جانب سے ملین میگا مارچ کے لیے دس ہزار شرکا کو ریلی کے لیے پرمٹ جاری کیا گیا تھا جہاں 13 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here