نیو اورلینز؛ 15افرادکو ہلاک کرنیوالا شمس الدین سابق امریکی فوجی تھا

0
14

واشنگٹن (پاکستان نیوز) نیو اورلینز میں گاڑی سے کچل کر 15 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے کر دی گئی۔بدھ کو امریکی شہر نیواورلینز میں نئے سال پر ایک کارسوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔نیو اورلینز کی بربن اسٹریٹ میں تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی۔ عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کار سوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے بعد گاڑی سے اتر کر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں کار سوار ہلاک ہوگیا۔بعد ازاں ایف بی آئی نے گاڑی سے کچل کر شہریوں کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے کی۔ ملزم کی عمر 42 سال تھی۔ایف بی آئی کے مطابق ڈرائیور امریکا میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، گاڑی سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد ہوا۔ایف بی آئی نے واقعہ کو اب دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم ٹیکساس میں پلا بڑھا تھا، شمالی کیرولائنا میں بھی مقیم رہا۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here