بھارت ، پراسرار بیماری : 400افراد متاثر

0
382

نیویارک (پاکستان نیوز) بھارتی ریاست آندھر پردیشن میں پراسرار بیماری پھوٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 400 سے زائد مریض ہسپتال پہنچ گئے ہیں جن میں 200بچے بھی شامل ہیں ،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مرگی کے دورے جیسی کیفیات اور الٹیوں کے بعد بے ہوش ہوجانے والے 400 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں 200 سے زائد بچے شامل ہیں۔ہسپتال میں 400 مریضوں میں سے ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ 150 سے زائد مریضوں کو علاج کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ ان میں سے کچھ مریضوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کو آندھرا پردیش بھیجا جا رہا ہے جو خصوصی طور پر بچوں میں اس پ±راسرار بیماری کا معائنہ کریں گے۔دوسری جانب ریاست کے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پ±راسرار بیماری میں مبتلا بچوں کو ممکنہ طور پر ملیریا جیسے بخار کے باعث اینٹی ملیریل ادویہ دی گئی ہوں جس کے باعث بچوں میں یہ کیفیت پیدا ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here