”یو ایس ٹوڈے” نے الہان عمر کیخلاف پراپیگنڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا

0
8

واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) امریکی اخبار یوایس ٹو ڈے نے خاتون نمائندہ الہان عمر کیخلاف یہودیوں کیخلاف نفرت کے حوالے سے پھیلائے جانے والے پراپیگنڈا کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الہان عمر نے کبھی یہ نہیں کہا کہ یہودی قوم سے جان چھڑائو تو حالات پر امن ہو جائیں گے بلکہ ایسا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، معروف میڈیا آرگنائزیشن سی این این کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ الہان عمر نے کہا ہے کہ یہودیوں سے چھٹکارا حاصل کریں تاکہ سام دشمنی کو ختم کیا جاسکے، مینیسوٹا کے نمائندے نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں الہان عمر کی ایک تصویر دکھائی ہے جو ایک لیکچر میں خطاب کر رہی ہیں جبکہ اس کے پیچھے سینیٹر برنی سینڈرز کھڑے ہیں۔پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے، “کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے ایک بنیاد پرست حل تجویز کیا کہ اگر ہم تمام یہودیوں سے جان چھڑا لیں تو سام دشمنی کوئی مسئلہ نہیں ہو گی۔پوسٹ کو ایک ہفتے میں 1600 سے زیادہ بار لائیک کیا گیا۔سی این این کے ترجمان نے کہا کہ یہ خبر من گھڑت ہے۔ تصویر ایک طنزیہ ویب سائٹ سے شروع ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here