پولیس آفیسر ڈیوڈ پینا نے گورے افراد کو زیادہ بااثر اور طاقتور ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی
نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ میںپاکستانی کمیونٹی کے معروف اخبار ”پاکستان نیوز “نے منی پولس پولیس کے آفیسر ڈیوڈ پینا کو نسل پرستانہ فیس بک پوسٹ شیئر کرنے پرملازمت سے برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ، کیئر منی سوٹا چیپٹر نے بھی پولیس آفیسر پینا کی جلد برطرفی کا مطالبہ کیا ہے ، ڈیوڈ پینا نے گورے افراد کو زیادہ بااثر اور طاقتور ظاہر کیا تھا جس کے بعدسوشل میڈیا پر پولیس آفیسر کے خلاف نئی بحث شروع ہوگئی تھی اور اب پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھی متعلقہ پولیس آفیسر کو معاشرے کے لیے بڑا خطرہ تصور کیا جا رہا ہے۔