نیویارک (پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران مسلح تنازعات اور تشدد کے باعث بے گھر ہونے والے بچوں کی تعداد تقریبا انیس ملین رہی۔ یونیسیف کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے زیادہ تر بچے اپنے ہی ملک میں مہاجر بننے پر مجبور ہوئے ہیں۔ عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بے گھر ہونے والے لاکھوں بچوں کو مناسب تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بالخصوص کووڈ انیس کی عالمی وبا کے دوران ان بچوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔