نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ میں رہائش پذیر غیرقانونی تارکین ٹرمپ کے جانے سے جہاں خوش ہے وہاں بائیڈن کے آنے پر کوئی خاص مطمئن دکھائی نہیں دے رہے ہیں ، اکثریت کا خیال ہے کہ اگر ٹرمپ چیف ڈیپوٹر تھے تو بائیڈن نائب چیف ڈیپورٹر ہوں گے اور یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بائیڈن ٹرمپ سے زیادہ سخت پالیسیاں متعارف کروا سکتے ہیں ، صرف پانچ برس کی عمر میں سلواڈور سے امریکہ آنے والی گیبریلا ہرنانڈیز نے بتایا کہ میں اس وقت 22 برس کی ہوں میں صدر بائیڈن کے متعلق زیادہ پر امید ہوں نہیں مجھے یقین ہے کہ ان کے آنے سے حالات میں زیادہ نہیں تو کچھ بہتری ضرور آئے گی ۔ بائیڈن اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اپنے دور قیادت میں امریکہ میں رہائش پذیر 11 ملین غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے میں بنیادی کردار ادا کریں گے ۔