نیوجرسی(پاکستان نیوز)نیوجرسی سائوتھ برنس ویک بورڈ آف ایجوکیشن کے لیے کم عمر ترین امیدوار علیشاہ خان نے میدان مار لیا، علیشاہ خان نے 4ہزار 529 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی، علیشا خان اپنے حلقے میں سب سے کم عمر ترین امیدوار ہونے کا بھی اعزاز رکھتی ہیں، علیشا خان تعلیم کے شعبے میں طلبا کے لیے بہتری کی خواہاں ہیں، علیشا خان کو اپنی کائونٹی اور حلقے میں ڈیموکریٹس کے علاوہ پاکستانی ، انڈین ، بنگلہ دیشی سمیت تمام سائوتھ ایشینز کی بھرپور حمایت رہی۔