دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ

0
62

دبئی(پاکستان نیوز) دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کا گھر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہاں بہت کچھ منفرد ہے۔ مستقبل قریب میں دنیا کا سب سے بڑا ائیرپورٹ بھی وہاں ہوگا۔ المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ 2010 سے فعال ہے مگر اب اسے مزید توسیع دینے پر کام کیا جا رہا ہے۔ دبئی کے جنوب مغرب میں 20 میل کی دوری پر موجود یہ ائیرپورٹ مستقبل میں دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بھی ہوگا۔ دبئی ائیرپورٹس نامی ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق جب المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا کام مکمل ہو جائے گا تو وہاں ہر سال 16 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمد ہوگی۔ اس وقت ہارٹسفیلڈ جیکسن اٹلانٹا انٹرنیشنل دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ ہے جہاں 2022 میں لگ بھگ 10 کروڑ مسافروں کی آمد ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here