کراچی(پاکستان نیوز) امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار، تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی رجحان آج بھی برقرار ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوگئی۔ جس سے ڈالر کی قیمت 279.15 روپے پر آگئی۔ یاد رہے کہ ملکی تبادلہ منڈیوں حالیہ چند ہفتوں کے دوران لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں روپے کی قیمت میں 11 پیسے اضافہ ہوا تھا۔