چھوٹی سی بیماری کو زبردستی بگاڑا جاتا ہے ، اموات پر ہسپتالوں کو بھاری رقم بطور انعام ملتی ہے
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے ہسپتال کی ایک نرس نے کورونا وائرس کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت کا پول کھول دیا ، تفصیلات کے مطابق نرس نکل پروٹک نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس کے دوران انھوں نے رو رو کر لوگوں کو بتایا کہ کورونا کی آڑ میں بے گناہ مسلمانوں اور سیاہ فام افراد کو قتل کیا جا رہا ہے ، چھوٹی سی بیماری کو زبردستی بگاڑا جا رہا ہے ، مریضوں کو وینٹی لیٹر پر زیادہ پریشر دے کر اور وینٹی لینٹر کا آکسیجن پائپ غائب کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے جس سے مریضوں کی موت واقع ہو جاتی ہے ، نرس کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کو زیادہ اموات پر بھاری رقم سے نوازا جاتا ہے اور اموات پر 39ہزار ڈالر تک مل جاتے ہیں۔