3 پاکستانی نژاد راجہ حسن، نیئر امام،اعجاز بخاری اسسٹنٹ کمشنر مقرر

0
108

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کی سفک کائونٹی کے ایگزیکٹو ایڈرومین نے تین پاکستانی امریکنز راجہ حسن اور نیئر امام اور اعجاز بخاری کو اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا ہے ، ایمونی تنظیم کے صدر اعجاز بخاری نے ”پاکستان نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں پاکستانی مسلم کمیونٹی بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ، اور اس موقع پر ہمیں ضرورت ہے کہ ہم متحد ہو کر سیاسی دھارے میں داخل ہوں ، انھوں نے کہا کہ ہم نے سفک کاؤنٹی ایگزیکٹو ایڈرومین کو الیکشن میں بھرپور سپورٹ کیا تھا جس میں ہم بھی کامیاب ہوئے اور ایڈرومین بھی کامیاب ہوئے، ایڈرومین نے اپنے کیے ہوئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے تین پاکستانی امریکنز کو اپنی ٹرانزیشنز ٹیم میں رکھا ہے ،اعجاز بخاری نے کہا کہ میں 1997 سے نیویارک میں مقیم ہوں لیکن سفک کائونٹی میں ایسی تعیناتیاں پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی ہیں ، انھوں نے کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے لوگوں کو متحد کریں اور ان کو اعلیٰ عہدوں پر ترقی میں کردار ادا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here