عمران خان کے فنانشل ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا:اسد عمر

0
130

لاہور (پاکستان نیوز) پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کے فنانشل ٹائمز کے انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے، عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو دھمکیاں دی گئیں، امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن غلامی قبول نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو کے دوران امریکی سازش اور امریکا سے تعلقات سے متعلق میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت جاری کی گئی ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے عمران خان کے انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ انٹرویو کی غلط تشریح کی جا رہی ہے، عمران خان نے کبھی یہ نہیں کہا کہ امریکی سازش نہیں تھی۔عمران خان کے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے، عمران خان نے ہرگز یہ نہیں کہا کہ سازش نہیں ہوئی، عمران خان نے کہا پاکستان کو دھمکیاں دی گئیں۔انٹرویو میں کہا گیا اب وہ وقت گزر گیا ہمیں آگے دیکھنا ہے، ہمیں اب شفاف انتخابات کے ذریعے آگے بڑھنا ہے۔ عمران خان نے کہا ہم بشمول امریکاہر ملک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن غلامی پر مبنی تعلقات کی روایت کسی صورت قبول نہیں۔ جبکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے عمران خان نے پیر کے روز لانگ مارچ کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوستی سب سے کرنا چاہتے ہیں لیکن غلامی کسی کی نہیں کرنا چاہتے، اگر ہندوستان کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کو تیار ہوجائے تو ہم اس سے بھی معاملات ٹھیک کرنے کو تیار ہیں۔میں دشمنی کسی سے نہیں چاہتا، ہم چین، روس اور امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن غلامی نہیں چاہتا۔ حیرت ہے کہ یہاں ایک پروپیگنڈا سیل ہے، جو ان کے پاکٹ بچے ہیں، وہ میرے انٹرویو ز میں سے چیزوں کو نکالتے ہیں۔ میں نے سائفر ایشو کو قومی سلامتی کمیٹی، صدر کو بھجوایا اور سپریم کورٹ میں رکھا ہوا ہے۔ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں بھی سائفر معاملے کی تائید کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here