نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس لاک ڈاﺅن میں نرمی اور حالات معمول پر آنے کی وجہ سے رواں برس ستمبر کے دوران ملک میں 6لاکھ 61 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں ، جولائی کے مہینے میں بھی ملازمتوں کی تعداد 6.6 ملین کے قریب رہی لیکن ملازمین کو بھرتی کرنے کی شرح بہت کم رہی تھی ، گزشتہ مہینے میں ملازمتوں میں اضافے کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ 7.9 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ، کورونا وائرس کی لہر میں تیزی کی وجہ سے اگست کے دوران ملازمتوں کی پیداوار سست روی کا شکار رہی تھی ۔