26 نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا، عمران خان

0
105

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ26 نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا،مجھے ان کی منصوبہ بندی کا علم ہے اور میں آگے کی پلاننگ کررہا ہوں۔ صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نیآرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق کہا کہ یہ جس کو مرضی چاہیں آرمی چیف لگائیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے، اب یہ لوگ دونوں طرف سے پھنس چکے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہالیکشن کرواتے ہیں تو یہ لوگ فارغ ہوجائیں گے، نہیں کرواتے تو ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے،ہماری کوشش ہے جلداز جلد صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو،نئے انتخابات کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ذریعے مجھے پیغامات بھجوائے گئے ہیںلیکن میرا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ دیں، الیکشن کی تاریخ دیں اس کے بعد ساری بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کرپشن کی داستان سے پوری دنیا واقف ہے،میرے خلاف پوری ریاستی مشینری استعمال کرکے بھی گھڑی کے علاوہ کچھ نہ نکال سکے،گھڑی والے معاملے پر عدالت جارہا ہوں،پورا یقین ہے عدالت میں یہ پراپیگنڈاعیاںہوجائے گا،انہوں نے کبھی عوام کی طاقت کو سمجھا ہی نہیںہے۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف لندن کی عدالت میں بھی پھنس چکا ہے،لگتا ہے یہ وہاں بھی آٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کرے گا۔ خیال رہے کہچیئرمین پی ٹی آئی نینے لانگ مارچ ختم کر کے پارٹی رہنماں اور کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کالدی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here