نئی دہلی (پاکستان نیوز) بھارت میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کے نام ایک سفارتی پارسل میں سے 30 کلو سے زیادہ سونا برآمد ہوا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود کسٹم حکام نے باتھ روم فٹنگز کے اندر چھپایا گیا سونا برآمد کیا جو بظاہر سمگل کیا گیا ہے۔یہ پارسل تھیرووننتھاپورم شہر میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کے نام پر تھا۔متحدہ عرب امارات نے اس پارسل سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک سابق مقامی ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مقامی میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق ایک اور شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے دلی میں سفارت خانے نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ پارسل کس نے بھیجا۔سفارت خانے کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام نے زور دیا ہے ۔