لندن(پاکستان نیوز) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے اموات کی تعداد دنیا بھر میں ریکارڈ کی گئی تعداد سے تین گنا زائد ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا سے امیر ملک زیادہ جبکہ ترقی پزیر ملک کم متاثر ہوئے ہیں تاہم ریکارڈ نہ ہونے والی 6۔ 7 ملین اموات کی اکثریت غریب اور درمیانی آمدنی والے ملکوں میں ہوئی ہے۔ برطانوی اخبار کا اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہنا ہے کہ وائرس امیر ملکوں سے غریب ملکوں میں پھیلا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر سے جمع کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا سے اب تک 33 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔