نیویارک(پاکستان نیوز) امریکا میں 14 کروڑ سے زیادہ افراد نے کورونا کی ویکسینیشن مکمل کروالی۔ امریکی ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق برازیل میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی ہے۔ ادارہ صحت نے مزید کہا کہ کینیڈا کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں کورونا کیس بڑھ رہے ہیں۔ ادارے کا کہنا تھا کہ کورونا کی بھارتی قسم میں خطرناک حد تک پھیلاؤ کی صلاحیت ہے۔