بائیڈن کا افغانستان سے انخلاء پر جلد بازی ”مواخذہ” ہونا چاہیے، سینیٹر لنڈسے گراہم

0
432

نیویارک (پاکستان نیوز) سینیٹر لنڈسے گراہم نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے حوالے سے بائیڈن کے احتساب کا مطالبہ کر دیا ، لنڈسے کا کہنا ہے کہ بائیڈن حکومت نے افغانستان سے فوجی انخلا کے حوالے سے بہت جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے ، امریکی شہریوں کو افغانستان سے وطن واپسی کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، لنڈسے گراہم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان سے اس طرح سے فوجی انخلا ان کے مستقبل کے منصوبوں کو بھی متاثر کرے گا ، امریکہ کی فوج کا افغانستان سے جلد بازی میں انخلا جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے اور اس حوالے سے کوتاہی برتنے پر بائیڈن کے خلاف احتساب کی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here