یہودیوں کیخلاف بیان دینے کے بعدمیری زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے، الہان عمر

0
219

واشنگٹن (پاکستان نیوز)مسلم نمائندہ خاتون الہان عمر نے ملک میں کسی بھی نا انصافی کیخلاف آواز بلند کرنے کی روش سے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال لیا ہے ، معاملہ اسرائیل کی فلسطین میں ہٹ دھرمی ، جارحیت کا ہو یا بھارت کی کشمیر میں ہٹ جارحیت کا یہ ملک میں اقلیتوں کے حقوق کی بات ہو ایک آواز ہمیشہ دلیل کے ساتھ سامنے آئی ہے اور وہ ہے مسلم نمائندہ خاتون الہان عمر کی آواز ، الہان عمر نے اسرائیل کی فلسطینیوں پر بمباری کی کھلے عام مذمت کی ، ٹوئیٹر پر باقاعدہ مہم کا حصہ بھی بنیں ، اس کے بعد اقلیتوں کے ساتھ پولیس کے رویے اور سفید فام امریکیوں کے اقلیتوں کے رویے کے بارے میں بھی الہان عمر واضح طور پر مذمت کر چکی ہیں اور ان کیخلاف کانگریس میں ان کے مخالفین بڑھ گئے ہیں ، سفید فام کمیونٹی میں بھی ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا تا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here