نیوجرسی (پاکستان نیوز)گرفتاری کاررورائی کے دوران نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پیٹرسن پولیس آفیسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق پولیس آفیسر نے 19 سالہ اسامہ کی گرفتاری کے دوران بغیر شواہد اور الزام ثابت ہونے سے قبل اس کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ، پندرہ مرتبہ مکے برسائے گئے ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا جس کے بعد نیوجرسی کے اٹارنی جنرل نے پولیس آفیسر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس آفیسر کو قانون اور اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے ۔