روسی فوجیوں کی لاشوں کو ٹرین اور طیاروں میں ملک واپس بھجوانے کا انکشاف

0
58

نیویارک (پاکستان نیوز) روس کی جانب سے یوکرائن میں جنگ کے دوران بھاری جانی نقصان کا انکشاف ہوا ہے جس کو چھپانے کے لیے روس نے لاشوں کو ٹرین اور طیاروں میں ملک واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ، کلینیکل ہسپتال کے ملازمین نے دعویٰ کیا ہے کہ 13 مارچ تک 2,500 سے زیادہ لاشیں پہلے ہی روس واپس بھیج دی گئی ہیں۔یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ 24 فروری کو روسی حملے کے بعد سے اب تک 14,000 سے زیادہ کریملن فوجی مارے جا چکے ہیں جب کہ ایک امریکی انٹیلی جنس اندازے کے مطابق یہ تعداد 7000 کے لگ بھگ ہے۔ ماسکو کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 500 سے کم فوجی مارے گئے ہیں۔مقامی ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ روس کی جانب سے ہلاک فوجیوں کی لاشوں کو ٹرینوں اور جہازوں میں لے جایا رہا تھا لیکن جب سے خبریں میڈیا پر آئی ہیں اس عمل کو رات کی تاریکی میں انجام دیا جا رہا ہے ۔ہسپتال میں زیر علاج ایک رہائشی نے بتایا کہ وہاں بہت سے زخمی روسی ہیں، یہ صرف ایک وحشت ہے۔ خوفناک طور پر بگڑ گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here