”ریاست الی نائے“ کی جانب سے” اسمال بزنس اور نان پرافٹ“ اداروں کیلئے COVID-19 ریلیف پروگرام

0
263

 

قرضوں کا استحقاق ان چھوٹے کاروباروں اور غیر منافع بخش اداروں کیلئے ہوگا جو کرونا وائرس سے شدید متاثر ہوئے ہیں

شکاگو(پاکستان نیوز) ریاست الی نائے کے ٹریژرار Michael Frerichs کے دفتر سے جاری ہونےوالے اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے باعث معاشی و کاروباری سرگرمیوں کے متاثر ہونے اور چھوٹے کاروبار(اسمال بزنس) و نان پرافٹ اداروں کی بحالی کے پیش نظر ریاست کی جانب سے COVID-19 ریلیف پروگرام کے تحت 250 ملین ڈالر کے آسان قرضے دیئے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق یہ قرضے ان کاروباری و غیر منافع بخش اسٹیبلشمنٹس کو دیئے جا سکیں گے جو کرونا وائرس کی ہولناکیوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ قرضے انوسٹمنٹ لون کے طور پر ریاست کی جانب سے کوالیفائیڈ فنانشل انسٹیٹیوشنز کے توسط سے ایک سال کیلئے 0.01 فیصد ڈیپازٹ ریٹ بطور ڈیپازٹ فنڈ لون دیئے جائینگے جن کی شرح 4.75 فیصد سے زائد نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ یہ قرضے براہ راست ٹریژرار اور بزنس کے درمیان نہیں ہونگے بلکہ کوالیفائیڈ فنانشل انسٹیٹیوشن کے ذریعے حاصل کئے جا سکیں گے۔ قرض کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ متعلقہ ادارہ COVID-19 کے باعث بند ہوا ہو یا بُری طرح متاثر ہوا ہو۔ ایک ملین سے کم کے رواں اثاثے ہوں یا 8 ملین ڈالر کی سالانہ اوسط آمدنی (SBA Standard) ہو اور ادارہ ریاست الی نائے میں واقع ہو۔ مزید معلومات کیلئے ریاست کی ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here