قونصل جنرل پاکستان جاوید عمرانی کا یوم قرارداد پاکستان پر مبارکبادی پیغام

0
353

 

COVID-19 کے باعث حالات میں قونصلیٹ کے امور سمیت کمیونٹی خدمات کی تفصیل جاری
ویزا، پاسپورٹ NICOP و دیگر سروسز کیلئے آن لائن سہولیات میسر، ہیلپ لائن بھی موجود
COVID-19 کے پیش نظر B-2,B-1 یا F-1 ویزہ میں توسیع کی سہولت موجود، قونصل جنرل عمرانی

شکاگو(پاکستان نیوز) قونصل جنرل پاکستان متعینہ شکاگو، مڈویسٹ نے پاکستانی کمیونٹی کو یوم قرارداد پاکستان پر دلی مبارکباد پیش کی ہے، اپنے پیغام میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے جاوید احمد عمرانی نے اظہار کیا کہ 80 برس قبل بانی¿ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں مسلمانان برصغیر نے مسلم اُمہ کیلئے ایک نظریاتی مملکت کے قیام کیلئے واضح ایجنڈے کا تعین کیا اور 7 سال بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام عمل میں آیا، پاکستان قونصلیٹ کے جاری کردہ اعلامیہ میں مبارکباد کے جذبات کےساتھ COVID-19 کے باعث معروضی حالات میں قونصلیٹ کی سروسز اور کمیونٹی خدمات کے طریقہ کار کی بھی صراحت کی گئی ہے۔ ریاست الی نائے کے جاری کردہ Stay At Home احکامات کے بموجب قونصلیٹ اراکین کی نقل و حرکت (ماسوائے چند اہم ترین فرائض) محدود کر دی گئی ہے۔ متعلقہ اتھارٹیز کی ہدایت پر رہتے ہوئے قونصلیٹ مڈویسٹ کی کمیونٹی کیلئے خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ دریں اثناءموجودہ حالات کے پیش نظر کمیونٹی کی سہولت کیلئے ویزہ، پاسپورٹ NICOP/POC کی سروسز و سروسز کے مراحل و خدمات آن لائن مہیا کی جا رہی ہیں۔ کسی بھی غیر معمولی یا ارجنٹ قونصلر سروس کیلئے ایمرجنسی ہیلپ لائن 847-986-8779 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق امریکی اتھارٹیز (www.uscis.gov) کے اعلان کے تحت B-2,B-1 یا F-1 ویزہ میں خصوصاً طلباءکیلئے COVID-19 کی صورتحال کے باعث خصوصی توسیع و Waiver کی اجازت دی گئی ہے، متعلقہ کمیونٹی اپلائی کر سکتے ہیں۔ اعلامیہ میں پاکستان آمد و رفت کیلئے 4 اپریل تک بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کا ذکر کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here